Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون کو نعم البدل مل گیا

مکہ مکرمہ ..... مکہ مکرمہ میں بلدیاتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین فہد الروقی نے سعودی خاتون سلمیٰ البرکاتی کو اپنی گاڑی تحفے کے طور پر پیش کردی۔ البرکاتی کی گاڑی رواں ہفتے کے شروع میں الجموم کمشنری کے الصمد قریے میں گھر کے سامنے نذر آتش کردی گئی تھی۔ الروقی نے بتایا کہ البرکاتی کو جو گاڑی دی گئی ہے اسکا ماڈل اس گاڑی کے مقابلے میں نیا ہے جسے کسی نے جان بوجھ کر نذر آتش کیا۔
 

شیئر: