مکہ مکرمہ: معتمر بحرینی جوڑا حادثے کا شکار
جمعرات 5 جولائی 2018 3:00
جدہ ....یہاں بحرین کے قونصلر ابراہیم محمد المسلمانی نے مکہ مکرمہ کے العزیزیہ علاقے میں عمرے کیلئے آئے ہوئے بحرینی جوڑے کے حادثے کا شکار ہونے کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ میاں بیوی ہوٹل سے ناشتے کیلئے اترے تھے۔اچانک ایک تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس سے شوہر موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ بیوی زخمی ہوگئی۔ بیوی خطرے سے باہر ہے۔ اسپتال میں علاج جاری ہے۔