Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی امدادی سامان لیجانے والے جہازوں پر قابض

ریاض ...یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ عرب اتحاد نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران یمنی بندرگاہوں کیلئے امدادی سامان لیجانے والے جہازوں کو اجازت نامے جاری کردیئے۔ ایران کے حمایت یافتہ حوثی الحدیدہ بندرگاہ پر جہاز پر قبضہ کئے ہوئے ہیں۔ یہ جہاز 40روز کے انتظار کے بعد بندرگاہ میں داخل ہوسکا تھا۔ الحدیدہ بندرگاہ پر 5جہاز سامان اتارنے کےلئے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں جبکہ 5جہاز بندرگاہ کے باہر کھڑے ہوئے ہیں۔ ایک جہاز الصلیف بندرگاہ پر لنگر انداز ہے جہاں وہ گندم اتروا رہا ہے۔ حوثی امدادی سامان جہازوں سے اتروانے کی کارروائی میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں۔
 

شیئر: