Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ: طلبہ کی ہنگامہ آرائی کے بعد یونیورسٹی بند، ٹیچروں کی پٹائی

    لکھنؤ- - -  مقامی یونیورسٹی میں ہنگامہ کل بھی جاری رہا ۔اگرچہ کثیر تعداد میں وہاں پولیس تعینات ہے لیکن کئی ٹیچروں کی پٹائی کی بات سامنے آئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں  3طلبا کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ۔ واضح ہو کہ کل طلبا اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان اس وقت تصادم کی نوبت آگئی جب یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے کونسلنگ ہورہی تھی۔ 2طالب علموں کی کو نسلنگ اور داخلے پر یونیورسٹی انتظامیہ کو اعتراض تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ دونوں کو یونیورسٹی نے نکال دیا تھا اور ان کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی لیکن طلبہ اس پر بضد تھے کہ انہیں داخلہ دیا جائے۔ بات آگے بڑھی تو طلبہ متحد ہوکر نعرے بازی کرنے لگے اور تشدد پر اتر آئے ۔وہ جلوس کی شکل میں   وائس چانسلر کے دفتر پہنچے اور وہاں توڑ پھوڑ کی ، فرنیچر اور کھڑی گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی لیکن  پولیس نے انھیں بچا لیا۔ اس کے بعد یونیورسٹی میں زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے بعد وائس چانسلر نے یونیور سٹی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی۔

مزید پڑھیں:- - - -ششی تھرور کی عبوری ضمانت منظور

شیئر: