افغانستان پر عالمی کانفرنس 10 اور11جولائی کو ہوگی
ریاض۔۔۔۔سعودی عرب 10اور 11جولائی کو جدہ اور مکہ مکرمہ میں افغانستان میں امن و استحکام کیلئے مسلم علماء کی عالمی کانفرنس کی میزبانی کریگا۔ یہ کانفرنس اسلامی سربراہ کانفرنس اور او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے تحت منعقد کی جارہی ہے۔ اس میں نہ صرف یہ کہ افغانستان کے ممتاز علماء شریک ہونگے بلکہ دنیا بھر کے منتخب علماء بھی مدعو ہونگے۔ کانفرنس کا مقصد افغانستان میں امن بحال کرنے میں مدد اور ہرطرح کی دہشتگردی ، انتہا پسندی اور شدت پسندی کی مذمت کرنا ہے۔