Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشتہارات کے ذریعے تارکین کیلئے روزگار ؟

ریاض۔۔۔وزارت محنت و سماجی بہبود نے واضح کیا کہ مملکت میں خالی اسامیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے تارکین کو ملازمت دینے کی اجازت نہیں ۔ وزارت محنت سے دریافت کیا گیا تھا کہ ان دنوں سوشل میڈیا پر اشتہارات دیکر مملکت میں غیر ملکیوں کو ملازم رکھا جارہا ہے، اس حوالے سے سرکاری موقف کیا ہے؟ وزارت محنت نے واضح کیا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی ایک کمیونیکیشن کمپنی میں خالی اسامیوں کو پر کرنے کیلئے اردن میں اشتہار جاری کیا گیا ۔ یہ غیر قانونی عمل ہے۔ سعودی عرب میں ماہر سعودی کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ وہ ملازمت کے بجا طور پر حقدار ہیں۔ سعودیوں کو بے روزگار چھوڑ کر اردنیوں کو روزگار نہیں دیا جاسکتا۔
مزید پڑھیں:- - - -بچوں کے ساتھ چھیڑخانی کرنیوالا نوجوان گرفتار

شیئر: