نواز شریف گرفتاری دیں،فاروق ستار
کراچی ...ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ نواز شریف کو عدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے گرفتاری دینی چاہے۔کراچی کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران فاروق ستار نے کہا کہ رہنماوں کو عدالتوں سے سزا ہونا افسوسناک بات ہے۔ ن لیگ کیساتھ جو ہوا وہ ان کی اپنی کوتاہیوں کے باعث ہوا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ نوازشریف نے احتساب عدالتوں اور نیب قونین کو درست کرنے کا کہا تھا مگر5 سال حکومت میں رہنے کے باوجود انہوں نیب قوانین میں ترمیم نہیں کی۔فاروق ستارنے کہاکہ پہلے مردم شماری میں بھی کراچی اور حیدرآباد کے شہریوں سے فراڈ ہوا۔ اب کراچی کے ووٹروں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانے دی جارہی۔جھنڈے لگانے سے روکا جارہا ہے۔ کارکنان کو گرفتارکیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے بینرز ہٹادیئے گئے۔شہر میں صرف پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے بینرز لگے ہوئے ہیں، جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ جماعتیں منظور نظر ہیں۔