شمس آباد آؤٹر رنگ روڈ پر سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک
حیدرآباد.....شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران شہر حیدرآباد کے شمس آباد کی آئوٹر رنگ روڈ پرپیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔مرنے والے کی شناخت 27سالہ ملیش یادو کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس سب انسپکٹر شمس آباد ایس سریش نے بتایا کہ آندھراپردیش کے اونگو ل میں شادی کی تقریب میںشرکت کے بعد پیشہ کے اعتبار سے فوٹوگرافر5 افراد کار میں حیدرآباد واپس ہورہے تھے ۔یہ تمام افراد 4 جولائی کو اونگول گئے تھے اور 7 جولائی کو صبح 4 بجے وہاں سے حیدرآباد کیلئے روانہ ہوئے ۔یہ تمام افراد دلہن کے رشتہ دار تھے ۔مرنے والا پچھلی نشست پر بیٹھا ہوا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ کارچلانے والا تیز رفتاری سے کار چلارہا تھا ۔جب انکی کار حیدرآباد کے قریب پداعنبر پیٹ کی رنگ روڈ کے قریب پہنچی تو اس نے کار کی رفتار کو کم کرنے کیلئے بریک لگائے تاہم اسی دوران اُ س نے کار کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔کار میں سوار دیگر 4 افراد محفوظ ہیں جو معمولی زخمی ہوئے۔ ان کا علاج جاری ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر لیا۔