Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ ’سنجو“ 200 کروڑ کلب میں ، تھری ایڈیٹس کے ریکارڈ پاش پاش

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی ان کے کریئر کی پہلی فلم بن گئی۔رنبیر کی ’سنجو‘ نے 7 دن کی کمائی میں عامر خان کی ’تھری ایڈیٹس‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جس نے 7 روز میں 202 کروڑ 47 لاکھ ہندوستانی روپے کا بزنس کیا تھا۔ ’سنجو‘ صرف 7 دن میں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے نہ صرف رنبیر کپور کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی بلکہ اسے 2018ءکی کامیاب ترین فلم کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔ اس فلم نے پہلے روز 34 کروڑ 75 لاکھ روپے، دوسرے روز38 کروڑ 60 لاکھ روپے، تیسرے روز 46 کروڑ 71 لاکھ روپے، چوتھے روز 25 کروڑ 35 لاکھ روپے، پانچویں روز 22 کروڑ 10 لاکھ روپے، چھٹے روز 18 کروڑ 90 لاکھ روپے اور ساتویں روز 16 کروڑ 10 لاکھ روپے کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 202 کروڑ 51 لاکھ روپے کی کمائی کی ۔فلم ’سنجو‘ کے شوز ہندوستان سمیت دنیا بھر میں کامیابی سے ہاﺅس فل جارہے ہیں جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ فلم جلد ہی 300 کروڑ کا ہندسہ بھی عبور کرلے گی۔دریں اثناءبالی وڈ ہیرو رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ کیلئے کی جانے والی شوٹنگ کی وڈیو وائرل ہوگئی۔ بالی وڈ میں بابا کے نام سے پہچانے جانے والے اداکار سنجے دت کی حقیقی زندگی دیگر اداکاروں سے بے پناہ مختلف رہی جس نے نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی کو اداکار کی زندگی پر فلم بنانے پر مجبور کیا جبکہ سنجو کے ساتھ پیش آنے والے واقعات ومشکلات اور خاص کر ان کے نشے کی عادت کی وجہ سے ان میں بہت تیزی سے جسمانی تبدیلی آتی رہی۔ یہی وجہ ہے کہ فلم ’سنجو‘ میں ان کے متعدد روپ دکھائے گئے ہیں۔
 

شیئر: