Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیعہ پرسنل لا بورڈ بابری مسجد سے متعلق آل انڈیا پرسنل لاء بورڈ کا ہم خیال

    لکھنؤ - - -بابری مسجد کے تعلق سے شیعہ پرسنل لا بورڈ نے اپنے اہم موقف کا اعلان کیا ہے۔شیعہ پر سنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ بابری مسجد سے متعلق شیعہ پر سنل لا بورڈ، آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کے موقف کی پوری طرح تائید کرتا ہے۔شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عباس نے الٰہ آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ بابری مسجد کے نام پر حکومت سے سودے بازی کر رہے ہیں لیکن شیعہ پرسنل لا بورڈ بابری مسجد کے معاملے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بوڑد کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہے گا۔مولانا نے مزید کہا کہ جولوگ بابری مسجد کے حوالے سے مختلف بیانات دیتے رہتے ہیں ، ان کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ وہ لوگ قوم کے نمائندے نہیں۔سستی شہرت یا پھر معمولی عہدوں کی حصول یابی کے چکر میں پوری ملت کو رسوا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کے سلسلے میں شیعہ پرسنل لا بورڈ اور ہندوستان کے 7 کروڑ شیعہ فرقہ کا نظریہ وہی ہے جو مسلم پرسنل بورڈ کا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بی جے پی نے کسانوں سے قربت بڑھانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا

شیئر: