Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک سال کے دوران سرکاری اداروں میں غیر ملکی کارکنان کی تعداد 22فیصد کم ہوگئی

ریاض .... ایک برس کے دوران سرکاری اداروں میں غیر ملکی کارکنان کی تعداد میں 22فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر وزارت شہری خدمات کے دائرے میں آنے والے کارکنان کی تعداد 1.23ملین پائی گئی۔ 2017ءکی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 1.2فیصد کمی پائی گئی۔ اس وقت کارکنان کی تعداد 1.24ملین تھی۔ الاقتصادیہ کے تجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ غیر ملکی کارکنان کی تعداد میں کمی 2018ءکی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر دیکھنے میں آئی۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر غیر ملکیوں کی تعداد 50.75ہزار رہی جبکہ 2017ءکی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر62.28ہزار تھی۔ ایک سال کے دوران 14.5ہزار غیر ملکی کارکن کم ہوئے۔ دوسری جانب سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر وزارت شہری خدمات کے تحت آنے والے سعودی کارکنان کی تعداد میں 0.1فیصد کمی واقع ہوئی۔ 608سعودی ملازم کم ہوئے۔
 

شیئر: