Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے کے ساتھ جیل جاؤں گی‘ والدہ نواز شریف

لاہور:  مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی والدہ نے لاہور ائرپورٹ پر اپنے بیٹے کا استقبال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نواز شریف کو گرفتار نہیں ہونے دوں گی اور اس پھر بھی انہیں گرفتار کرلیا گیا تو میں بھی ان کے ساتھ جیل جاؤں گی۔ذرائع کے مطابق نیب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز 12 جولائی جمعرات کے روز پاکستان واپس پہنچیں گے اس موقع پر ایک جانب ن لیگ کے کارکنوں کی جانب سے بھرپور استقبال کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب نیب حکام دونوں سیاسی شخصیات کی گرفتاری کا منصوبہ بنا چکی ہیں۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو مجرم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -یوسف رضا گیلانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت

شیئر: