Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور: امیدوار کی شہادت کے بعد حلقے کے انتخابات ملتوی

پشاور: گزشتہ روز پشاور میں اے این پی کی انتخابی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور کی شہادت کے بعد صوبہ کے پی کے کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 میں انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ پی کے 78 سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب روک دیا ہے اور اس سے متعلق باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 25 جولائی کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 میں انتخابات نہیں ہوں گے ۔ حلقے میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ قانون کے مطابق حتمی امیدواروں کے اعلان کے بعد کسی حلقے میں انتخابی عمل میں حصہ لینے والا امیدوار انتقال کرجائے تو وہاں انتخاب کا عمل روک دیا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نئے سرے سے انتخابی شیڈول جاری ہوتا ہے اور امیدواروں سے دوبارہ کاغذات نامزدگی وصول کئے جاتے ہیں۔
 
 

شیئر: