Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی قونصلیٹ ٹیمیں جازان، مکہ مکرمہ، طائف اور ابہاءجائیں گی

جدہ..... ہندوستانی قونصلیٹ جدہ کی ٹیمیں جازان، مکہ مکرمہ ، طائف اور ابہاءکا دورہ کریں گی۔ دورہ میں ہندوستانی شہریوں کو قونصلر خدمات فراہم کی جائیں گی۔ (محدود پیمانے پر تصدیق اور پاسپورٹ خدمات فراہم کی جائیں گی لیکن آوٹ سروس ایجنسیز والی خدمات شامل نہیں ہیں)۔ جازان میں ٹیم 13 جولائی بروز جمعہ صبح 8 بجے سے 12 بجے تک اور نماز جمعہ کے بعد ایک بجے سے شام 6 بجے تک خدمات فراہم کرے گی۔ ٹیم کا قیام عدنان ہوٹل جازان میں ہوگا جس کا نمبر : -3217777 017ہے۔ مکہ مکرمہ میں ٹیم 13 جولائی بروز جمعہ صبح 8 بجے سے 12 بجے تک اور نماز جمعہ کے بعد ایک بجے سے شام 6 بجے تک خدمات فراہم کرے گی۔مکہ مکرمہ میں ٹیم کا قیام انڈین حج مشن، جرول ڈسٹرکٹ میں ہوگا۔ جس کا فون نمبر: 012-5603580 ہے۔ طائف میں ٹیم 13 جولائی بروز جمعہ 8 بجے سے 12 بجے تک اور نماز جمعہ کے بعد ایک بجے سے شام 6 بجے تک خدمات فراہم کرے گی۔ ٹیم کا قیام انٹرنیشنل انڈین اسکول میں ہوگا۔ ابہاءمیں ٹیم 13 جولائی بروز جمعہ 8 بجے سے 12 بجے تک اور نماز جمعہ کے بعد ایک بجے سے شام 6 بجے تک خدمات فراہم کرے گی۔ ٹیم کا قیام وی ایف ایس گلوبل، پاسپورٹ اینڈ ویزا اپلی کیشن سینٹر ، کنگ سعود اسٹریٹ کراسنگ اُم سراب روڈ (نیر برقان فیول اسٹیشن) خمیس مشیط میں ہوگا۔ قریبی علاقوں میں رہنے والے مقیم ہندوستانی شہری قونصلر خدمات حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ لیبر مسائل کے بارے میں تحریری طور پر دورہ کرنے والی ٹیم کے افسران سے شکایات اور بہتری کیلئے تجاویز دے سکتے ہیں۔ 

شیئر: