نجران میں کتوں نے 61بکریوں کا شکار کرلیا
جمعرات 12 جولائی 2018 3:00
نجران ...نجران کے ریمان محلے میں آوارہ کتوں نے 61بکریوں کو ہلاک اور 30کو زخمی کردیا۔ اس واقعہ کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وڈیو میں واقعہ کی جملہ تفصیلات نہیں دکھائی گئیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ ہنوز ابھی یہ دعوی نہیں کیا جاسکتا کہ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا؟ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔