قصر خزام کے تجاوزات ختم کرانے کیلئے کمیٹی
جمعرات 12 جولائی 2018 3:00
جدہ ... جدہ کے معروف شاہ سعود محل کے اطراف قصر خزام میں تجاوزات ختم کرانے کیلئے سہ فریقی کمیٹی قائم کردی گئی۔ پولیس، محکمہ شہری دفاع اور میونسپلٹی کے افسران پر مشتمل ہے۔ اردونیوز نے مقامی اخبارات کے حوالے سے رپورٹ شائع کرکے واضح کیا تھا کہ ایک نام نہاد افسر غیر قانونی تارکین کو غیر قانونی طریقے سے قصر خزام گوداموں اور ورکشاپوں کےلئے کرائے پر اٹھائے ہوئے ہے۔ خود ساختہ افسر ایسے اداروں اور کمپنیوں کو جو اس سے گوداموں کیلئے قصر خزام میں جگہ حاصل کرنا چاہتے ہوں پوری طرح سے اطمینا ن دلا رہا تھا کہ کوئی اس کا بال بیکا نہیں کرسکتا۔ میونسپلٹی والوں سے بھی اس کی ساز باز ہے۔ اصلاحی کمیٹی مبینہ خلاف ورزیوں کے ازالے کے لئے اپنا کردارادا کریگی۔