Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم اور نواز شریف کی آج واپسی‘ جیل کوٹھڑی تیار

لندن:  مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز آج شام وطن واپسی کے لیے لندن سے روانہ ہوں گے۔ دوسری جانب نیب کی جانب سے دونوں اہم سیاسی شخصیات کو ہوائی اڈے ہی سے گرفتار کرنے کے لیے باقاعدہ ٹیم کی تشکیل دی جا چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد میاں نواز شریف اور مریم نواز آج شام لندن سے براستہ ابوظبی پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے اور جمعہ کی شام تقریباً سوا چھ بجے کے قریب لاہور ائرپورٹ پہنچنے کا امکان ہے۔
قبل ازیں لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ جیل کی کوٹھڑی اپنے سامنے دیکھ کر بھی پاکستان آ رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ جو لوگ میرے واپس نہ آنے کا دعویٰ کررہے تھے وہ موجودہ حالت دیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو سب سے بڑا ریفرنڈم ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - -پانی کی بندش کے خلاف خواتین سڑکوں پر

شیئر: