کامیابی غار میں پھنسے بچوں کے نام
جمعرات 12 جولائی 2018 3:00
ماسکو: پال پوگبا نے فرانس کی کامیابی کو تھائی لینڈ کی ایک غار میں پھنسنے والے بچوں کے نام کر دیا۔ فرانس کے مسلم کھلاڑی پال پوگبا جو کچھ دن قبل عمرہ کی سعادت حاص کر کے گئے ہیں ، انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کی کامیابی کو تھائی لینڈ کی غار میں پھنسے بچوں کے نام کردیا۔ پوگبا نے کہا کہ یہ جیت انتہائی شاندار تھی جس کو وہ غار میں پھنس جانے والے ہیروز سے منسوب کرتے ہیں جو کافی مضبوط ہیں۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ جونیئر فٹبال ٹیم کے 12 کھلاڑی اور ان کے کوچ شدید بارش اور طوفان کے بعد ایک غار میں پھنس گئے تھے جنہیں طویل آپریشن کے بعد غار سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔فرانس کی ٹیم 15جولائی کو فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں کروشیا سے مقابلے کیلئے میدان میں اترے گی۔