Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گال ٹیسٹ:کرونا رتنے کے بیٹ کیری کے ساتھ 158رنز

گال:158رنز بنا کربیٹ کیری کرنے والے اوپنر دیموتھ کرونا رتنے کی شاندار اور ناقابل شکست سنچری کی بدولت سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 287رنز بنا نے میں کامیاب ہو گئی ، کاگیسو ربادا نے4جبکہ تبریز شمسی نے3وکٹیں لیں۔ جنوبی افریقی ٹیم اپنی اننگز کے آغاز پر ہی4کے اسکور پر اہم وکٹ سے محروم ہو گئی ۔ جنوبی افریقی ٹیم کا اصل امتحان آج شروع ہوگا جب اسے سری لنکا کی مشہور زمانہ اسپن بولنگ کا سامنا ہوگا۔قبل ازیں سری لنکا کے قائم مقام کپتان سورنگا لکمل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو سوائے اوپنر دیموتھ کرونا رتنے کے، دیگر بیٹسمین اس فیصلے کو درست ثابت کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے ۔ اگر کرونا رتنے ایک اینڈ نہ سنبھالے رکھتے تو سری لنکن اننگزکا 287رنز تک پہنچنا ممکن نہ ہوتا۔سری لنکا کی پہلی وکٹ 44کے اسکور پر گری جب دنوشکا گوناتھیلاکا26رنز بنا کر ربادا کا شکار بنے ۔ اس کے بعد لشکن سندا کان25، کوشل مینڈس24اور نیروشان ڈکویلا18رنز ہی بنا سکے ۔ جنوبی افریقی بولر کرونا رتنے کو قابو نہ کرسکے تاہم دوسری جانب وہ وقفے وقفے سے میزبان بیٹسمینوں کو پویلین بھیجتے رہے۔176رنز پر8وکٹیں گرنے کے بعد سری لنکا کے لئے200رنز تک پہنچنا بھی مشکل نظر آرہا تھا لیکن کرونا رتنے نے ہمت نہیں ہاری اور ٹیل اینڈرز کے ساتھ اچھی شراکت کے ذریعے اسکور میں خاطر خواہ اضافہ کرنے میں کامیاب رہے ۔سری لنکا کا آخری کھلاڑی آوٹ ہوا تو اوپنر دیموتھ کرونا رتنے222گیندوں پر158رنز کے ساتھ دوسرے اینڈ پر ناقابل شکست کھڑے تھے۔انہوں نے ایک ہی چھکا لگایا تاہم 13چوکے لگانے میں کامیاب رہے اور بیٹ کیری کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کاگیسو ربادا نے4اور تبریز شمسی نے3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ایک ایک وکٹ ڈیل اسٹین او ر ورنن فلینڈر کو ملی جبکہ رنگانا ہیرتھ رن آوٹ ہوئے ۔جنوبی افریقہ نے بیٹنگ شروع کی تو تجربہ کار سری لنکن اسپنر رنگانا ہیرتھ نے ٹیم کو اہم کامیابی دلائی جب انہوں نے ایڈن مارکرم کو صفر پر آوٹ کردیا ۔اس کے بعد صرف8گیندوں کا کھیل ممکن ہو سکا اور اسکور میں3رنز کا اضافہ ہوا اور ا مپائر ز نے پہلے دن کا کھیل قبل از وقت ختم کرنے کا اعلان کیا تو ۔ 

شیئر: