ریاض۔۔۔۔۔وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے وزارت کے دعوتی پروگراموں پر نظر ثانی کیلئے مرکزی کمیٹی قائم کردی۔ وزارت کی شاخوں میں قائم دعوتی پروگراموں کی کمیٹیوں کے لیکچرز کا از سر نوجائزہ لیا جائیگا اور یہ دیکھا جائیگا کہ یہ پروگرام دعوت کے بنیادی ضوابط سے میل کھاتے ہیں یا نہیں۔آیا انہیں اصلاح کی ضرورت ہے یا جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہوگی ۔ وزیر نے 27شوال سے قبل کے منظور شدہ تمام دعوتی پروگرام معطل کردیئے۔ علاوہ ازیں غیر مجاز تقریبات کے انعقاد پر بندش عائد کردی گئی۔