Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونم،جوہی نئے فلمی روپ

بالی وڈ کی دو مشہور اداکاراﺅں سونم کپور اور جوہی چاﺅلہ کے نئے فلمی روپ سامنے آئے ہیں۔ نئی بالی وڈ فلم ”ایک لڑکی کودیکھا تو“ کے سیٹ سے سونم کپور کی جوہی چاﺅلہ کےساتھ بنائی گئی تصویر سامنے آئی ہے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق دونوں اداکارائیں فلم میں پنجابی خواتین کا کردار ادا کررہی ہیں۔سونم نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ' پنجابی کڑیاں'لکھا ہے ۔فلم” ایک لڑکی کو دیکھا تو“ میں سونم کپور اور انیل کپور پہلی بار والد اور بیٹی کے کردار میں ایکساتھ کام کررہے ہیں۔
 

شیئر: