Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغل سرائے اسٹیشن کا نام تبدیل

وارانسی...اترپردیش کے چنڈولی ضلع میں مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نیا نام پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن کا بورڈ لگادیا گیا ہے۔ نیا بورڈ ریلوے اسٹیشن کے پچھلے بورڈ کو ہٹا کر لگایا گیا۔ مرکزی حکومت نے وزیراعلیٰ یوگی کی پچھلے سال کی اس درخواست کو منظور کرلیا تھا۔ یوگی نے اس ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی حالانکہ پارلیمنٹ میں مختلف جماعتوں نے اس پر احتجاج کیا تھا۔ اسٹیشن کا نام دین دیال اپادھیائے اسلئے رکھا گیا کیونکہ 1968ءمیں اسی اسٹیشن پر انکی پراسرار موت ہوئی تھی۔ پچھلے سال انکی سالگرہ پر یوپی حکومت نے مغل سرائے اسٹیشن کانام تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔
 

شیئر: