عرعر.... بلی کی وجہ سے بلدیہ نے ہوٹل سیل کردیا ۔ مقامی شخص نے ہوٹل کے باورچی خانے میں بلی کی وڈیو بنا کر بلدیہ کو ارسال کر دی تھی ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل بلدیہ کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں ایک شہری کی جانب سے شکایت موصول ہو ئی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک ریسٹورانٹ کے باورچی خانے میں بلی آرام سے گھومتی رہتی ہے ۔ شہری نے بلی کی وڈیو بھی بلدیہ کو فراہم کر دی تھی جس میں وہ کچن میں گھوم رہی تھی ۔ شکایت موصول ہونے پر بلدیہ کی ٹیموں نے ہوٹل کو سیل کر دیا جبکہ ہوٹل مالک کے خلاف چالان بھی کاٹ دیا ۔