Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’میرا موبائل مجھے ہی فروخت‘‘چور گرفتار

ریاض۔۔۔۔سعودی شہری حسام الراوی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند دن پہلے دکان کے سامنے کھڑی گاڑی سے موبائل چوری ہوگیا تھا۔عجیب اتفاق یہ ہوا کہ چور انجانے میں میرا ہی موبائل مجھے فروخت کرنے میری دکان پر پہنچ گیا۔ واردات کے 6گھنٹے بعد ہی موبائل چورمیری دکان پر کھڑا ہوا تھا۔ وہ موبائل میں موجود فوٹوز کے باوجود مجھے پہچان نہ سکا۔ میں نے فوراً دکان کا دروازہ بند کرکے پولیس طلب کرلی اور اسے رنگے ہاتھوں گرفتارکرادیا۔

شیئر: