معذوروں کی جگہ پارکنگ پر 1294گاڑیوں پر جرمانہ
اتوار 15 جولائی 2018 3:00
ریاض ... سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ٹریفک اداروں نے 1294گاڑیوں کے مالکان پر جرمانے کردیئے۔ ان حضرات نے معذوروں کیلئے مخصوص پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کردی تھیں۔ محکمہ ٹریفک نے تمام شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں سے پرزو راپیل کی ہے کہ کوئی بھی معذوروں کیلئے مختص پارکنگ میں گاڑی نہ کھڑی کرے۔