Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس نے فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا

 
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو 2کے مقابلے 4گول سے شکست دیدی۔ فرانس نے ورلڈ کپ کا ٹائنل دوسری بار جیت لیا ہے۔ فرانس کے کھلاڑیوں نے اپنی مہارت ، ٹیم ورک اور مضبوط عزائم سے ٹورنامنٹ کے شروع میں ہی ٹائٹل جیتنے کے ارادے ظاہر کر دیئے تھے۔ ماسکور کے لیوزنکی اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ 2018ءکے فائنل میچ شروع ہونے کے 18ویں ہی میں کروشیا کے اسٹرائیکر مینڈزو کی غلطی نے فرانس کو ایک گول کی برتری دلا دی ۔ جس کے بعد کروشیا نے فرانس کے گول پر بھرپور حملے کئے اور 28ویں منٹ میں پیرسک نے گول کر کے میچ 1-1گول سے برابر کر دیا۔فرانس کے انتوائن گرزمان نے نہایت عمدہ کھیلتے ہوئے 38منٹ پر دوسرا گول کر کے میچ کا نتیجہ 1-2کر دیا ۔ دوسرے ہاف کے تھوڑی دیر بعد پاول پوگبا نے59ویں منٹ میں نہایت عمدہ گول کر کے فرانس کی جیت پر مہر ثبت کر دی۔ اس موقع پر کروشیا کی ٹیم حوصلے ہارتی ہوئی نظر آئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مباپے نے 65منٹ پر ایک اور گول کر کے فرانس کا چوتھا گول کر دیا۔ اس موقع پر کروشیا کو ایک موقع ملا جو انہوں نے ضائع نہیں کیا اور 69منٹ پر مینڈوکک نے خوبصورت گول کر کے اپنے پہلے کئے گئے اون گول کا بدلہ تو اتار دیالیکن یہ گول ٹیم کو نہ جتوا سکا ۔ انتوائن گرزمان فائنل میچ کے مین آف دی میچ رہے۔ میچ کے اختتامی وقت میں کروشیا نے بھرپور حملے کر کے میچ میں واپس آنے کی کوشش کی لیکن وقت بہت کم رہ گیا تھا اور فرانس کے مضبوط دفاع نے اس کی ہر کوشش کو روکے رکھا۔ فائنل میچ کا فیصلہ 2کے مقابلے میں 4گول سے فرانس کے حق میں ہو گیا اور فرانس ورلڈ کپ ٹائٹل کا حق دار قرار پایا۔

شیئر: