روسی بمبار جہازجنوبی کوریا میں داخل،کوریا کا احتجاج
سیول.... جنوبی کوریا نے روسی جنگی جہازوں کی جانب سے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر روس سے سخت احتجاج کیا ہے۔ روس کے دو جنگی جہازجنوبی کوریا کی فضائی حدود میں داخل ہو ئے جنہیں جنوبی کوریا کے جنگی طیاروں نے وارننگ بھی دی۔ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے سیول میں روسی سفارت خانے کے افسر کوکوریا دفتر خارجہ طلب کیا اور اپنی فضائی سرحد میں دو روسی فوجی جہازوں کے داخلے پرشدید احتجاج کیا۔