باکسر عامر خان کا ڈیم فنڈ کیلئے 10 لاکھ کا عطیہ
لندن: پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان پاکستان میں پانی کی قلت کے مسئلے پر میدان میں آگئے۔ عامر خان نے پاکستان میں ڈیم فنڈ کیلئے 10 لاکھ روپے عطیہ د ینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے دوسروں سے بھی اپیل کی کہ وہ فنڈ اکٹھا کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ عامر خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنی اگلی فائٹ کے بعد خود پاکستان آئیں گے اور پیسہ اکٹھا کریں گے۔