Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صارفین بل کی متنازعہ رقم فیصلہ نہ ہونے تک روک سکتے ہیں، کمیونیکیشن بورڈ

ریاض.... انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے واضح کیا ہے کہ صارفین بل کی متنازعہ رقم فیصلہ نہ ہونے تک روک سکتے ہیں۔ بورڈ نے ٹوئٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر مواصلاتی خدمات حاصل کرنے والوں کے حقوق کا تذکرہ کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ بل ملنے کے 60روز کے اندر اندر صارف اعتراض ریکارڈ کرا سکتا ہے۔ یہ وضاحت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلاتی خدمات کے حوالے سے مقررہ دستاویز میں موجود ہے۔ دستاویز میں مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے اور حاصل کرنے والے افراد کے حقوق و فرائض مقرر کئے گئے ہیں۔ اس کا مقصد کارروائی میں شفافیت پیدا کرنا اور حقوق وفرائض میں توازن لانا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ کی انتظامیہ نے ستمبر 2017ءکو جاری کی تھی اس حوالے سے مطلوبہ تفصیلات دریافت کرنے کیلئے بورڈ کی ویب سائٹ www.citc.gov.sa سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ بورڈ نے صارفین سے تاکیداً کہا ہے کہ متنازعہ رقم صارفین فیصلہ ہونے تک روک سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر بعض صارفین سارا بل ایک ساتھ ادا کرنا چاہیں تو متنازعہ رقم کا فیصلہ ہونے سے پہلے وہ ایسا بھی کر سکتے ہیں۔ 
 

شیئر: