برٹش ڈیفنس اکیڈمی سے ماسٹرز کرنے والی پہلی اماراتی خاتون
ڈیفینس سسٹم انجینئنرنگ میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنا میرا خواب تھا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات پولیس کی لیفٹیننٹ ’نوف البلوچی‘ برٹش وزارت دفاع کی ڈرونز پلاننگ اینڈ سسٹم ڈیزائن انجینئنرنگ اکیڈمی سے ماسٹر کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔
امارات الیوم کے مطابق لیفٹیننٹ نوف البوچی پہلی اماراتی خاتون ہیں جو پولیس کے مخصوص شعبے میں شامل ہوئی اور اعلی تربیت کی اہل قرار پائی۔
نوف البلوچی کا کہنا تھا’ اس بات پر فخر ہے کہ برطانوی وزارت دفاع کی اعلی ترین ڈیفنس اکیڈمی سے پاس آوٹ ہونے والی امارات کی سطح پرپہلی خاتون آفیسر ہوں۔‘
ان کا کہنا تھا’ برطانیہ کی کرین فیلڈ یونیورسٹی سے ڈیفینس سسٹم کی انجینئنرنگ میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنا میرا خواب تھا جو بخوبی پورا ہوا۔ وطن عزیز کی اعلی قیادت کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صلاحیت اور قابلیت پر اعتماد کیا۔‘
نوف البلوچی نے کہا ’مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ برطانوی ڈیفینس اکیڈمی میں امارات کا پرچم بلند کرنے والی پہلی خاتون ہوں‘۔
اپنے ماضی کے حوالے سے انہوں نے کہا ’ جب 13 برس تھی مجھے دبئی ایئرشو میں جانے کا موقع ملا جہاں مختلف طیاروں کو دیکھ کرمیرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ کیا میں انہیں اڑا سکوں گی؟۔‘
ان کا کہنا تھا’ یہیں سے میرے مستقبل کی راہیں ہموار ہونا شروع ہوئیں، انٹر اچھے نمبروں سے پاس کرنے کے بعد خلیفہ یونیورسٹی کی فیکلٹی ایئرانجینئرنگ میں داخلہ لیا بعدازاں دبئی پولیس میں ڈرون کنٹرولنگ سینٹر سے منسلک ہوگئی جہاں سے اس سفر کا باقاعدہ آغاز ہوا جس کی منزل آج حاصل کرلی۔‘