ڈیگو میرا ڈونا بیلاروس کلب کے چیئر مین
بیلاروس: ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ ڈیگو میرا ڈونا بیلاروس کلب کے ساتھ 3سالہ معاہدے کے بعد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے بیلاروس پہنچ گئے ۔ بریسٹ میں قائم بیلاروسی فٹبال کلب ڈانیمو بریسٹ نے میرا ڈونا کو اپنا نیا چیئر مین بنایا ہے ۔حسب روایت ہر جگہ کی طرح بیلاروس کے شہر بریسٹ میں بھی میرا ڈونا کا شاندار خیر مقدم ہوا اور ہزاروں فٹبال شائقین ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے امڈ پڑے۔پرائیویٹ جیٹ میں بیلاروس پہنچنے والے میرا ڈونا کو اسپورٹس کار میں کلب پہنچایا گیا جس کے بعد انہوں نے ایک فوجی گاڑی میں اسٹیڈیم کا چکر لگا یا ۔میرا ڈونا نے گزشتہ ماہ الفجیرہ ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔