Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن خریداروں کے حقوق؟

مکہ مکرمہ ۔۔۔۔۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے آن لائن خریداری کرنے والوں کے حقوق سے متعلق آگہی وڈیو کلپ جاری کردی۔ اس کا دورانیہ ایک منٹ ہے۔ الحسین نے صارفین سے کہا کہ وہ آن لائن خریداری کرتے وقت 3اہم امور کا خصوصی دھیان رکھیں۔ سودا کرنے سے قبل یا سودا کرنے کے بعد ملاوٹ اور دھوکہ دہی کی صورت میں ان امور کا لحاظ اشد ضروری ہے۔فیس بک یا ٹویٹر ، انسٹا گرام پر انجانے افراد و اداروں کے اکاؤنٹ سے خریداری نہ کی جائے۔ جس اکاؤنٹ سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہوکہ وہ معتبر ہیں آپ ادارے کا نام یا سجل تجاری کے ذریعے اس کی حقیقت دریافت کرسکتے ہیں۔ اگر سجل تجاری رکھنے والے اکاؤنٹ سے خریداری میں گڑبڑہوئی ہے تو اپ وزارت تجار ت یا 1900شکایات مرکزپر رپورٹ درج کرادیں۔ مذکورہ وڈیو کلپ وائرل ہوگیا۔
مزید پڑھیں:- - - -گاڑی سمندر میں گرگئی، میاں بیوی بچ گئے

شیئر: