فخر زمان کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچ میں ڈبل سنچری سکور کرنے پر معروف سماجی ، سیاسی اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے مبارکباد پیش کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا : بہت خوب فخرزمان ، پاکستان کو یہ مقام دلانے کا شکریہ۔
سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے ٹویٹ کیا : ویل پلے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور ہمارے ینگ ہیرو فخر زمان۔
سابق پاکستانی کھلاڑی شعیب اختر نے کہا : فخرزمان آپ کو ڈبل سنچری بنانے اور ون ڈے میں اتنا بڑا اسکور کرنے کے والا پہلا پاکستانی کھلاڑی بننے پر میری جانب سے مبارکباد۔
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے ٹویٹ کیا : میری طرف سے فخرزمان کو ڈبل سنچری کرنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات۔ فخر زمان نے پاکستانیوں کا نام فخر سے روشن کردیا۔
صحافی عبدالغفار نے ٹویٹ کیا : فخر زمان پاکستانی کرکٹ میں ایک نئے دور کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔
اداکار و گلوکار فرحان سعید نے کہا : بہت خوب فخرزمان ، 210 ناٹ آؤٹ ، کیا خوبصورت اننگ ہے! آپ کے کھیل میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتری آرہی ہے ، پاکستان کو آپ پر فخر ہے۔
رنجیش گپتا نے کہا : فخر زمان کا تین ون ڈے میچز میں بنائے جانے والا اسکور کل میچز کے تیس فیصد رنز سے زائد ہے۔ ایسا کرنے والے وہ پہلے کھلاڑی ہیں۔
رویندر جدیجا نے ٹویٹ کیا : فخر زمان ون ڈے میچ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انڈیا کے پانچ کھلاڑیوں کے مقابلے میں پاکستان کا یہ پہلا کھلاڑی ہے۔
اداکار فہد مصطفی نے ٹویٹ کیا : فخر زمان نے کیا ہی خوب اننگ کھیلی ہے اور وہ ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
In three consecutive ODIs Fakhar Zaman has made more than 30% runs scored in the complete match (own team's score + opposition's score).
He is the first batsman ever to do so!#ZIMvPAK #FakharZaman— Rajneesh Gupta (@rgcricket) July 20, 2018
What an effort #Fakharzaman, 210 not out, what an innings! You keep getting better and better, Pakistan is proud of you! #pakvszim
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) July 20, 2018