Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ کی تجدید سے مشروط”ایجار پروگرام“ کیا ہے؟

جدہ.... سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے اقامہ کی تجدید کوایجار پروگرام سے مربوط کیا جائے گا۔فیصلے پر منظوری کے بعد تارکین کا ورک پرمٹ کا اجراءیا تجدید اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک وہ اپنے مکان کے کرایہ کے کا اندراج ایجار پروگرام سے نہ کرلے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایجار پروگرام کیا ہے جس سے اقامہ کی تجدید مشروط کی جارہی ہے۔ یہ کثیر المقاصد پروگرام ہے جس کا اجراء12فروری 2018ءکو کیا گیا تھا۔ اس سے مالک مکان اور کرایہ دار کے حقوق کا تحفظ ہوگا۔کرایہ دار مکان مالک کی من مانی ، کرایہ میں بے جا اضافہ، عمارت کی ترمیم یا خراب ہونے والی چیزوں کی مرمت نہ کرنے کے علاوہ پانی کی عدم فراہمی یا نکاسی کے مسائل کی شکایت کرسکیں گے۔ اسی طرح مالک مکان کے حقوق کا تحفظ بھی ہوگا۔ کرایہ دینے میں لیت ولعل کرنے کی شکایت اور کرایہ نہ دینے پر کیس کرنے میں آسانی ہوگی۔ایجار پروگرام میں شمولیت لازمی ہوگی۔ تمام مالکان اپنی عمارتوں کو پروگرام میں رجسٹرکروائیں گے۔ بعد ازاں کرایہ دار اور مالک مکان کے درمیان ہونے والے معاہدے کا پروگرام میں اندراج ہوگا۔ یہ معاہدہ الیکٹرانک ہوگا۔ ایجار پروگرام مکاتب العمل اور جوازات کے سسٹم سے مربوط ہوگا۔ایجار پروگرام کی ایپلی کیشن بھی جاری ہوئی ہے۔ کرایہ دار اور مالک مکان کے درمیان ہونے والے معاہدے کا اندراج ایپلی کیشن کے ذریعہ بھی ممکن ہوگا۔ ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرکے کرایہ دار اپنے اقامہ نمبر کے ذریعہ معاہدے کی رجسٹریشن کا یقین کرسکتا ہے۔
 

شیئر: