Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مذہب بیزار قوتوں سے مقابلہ ہے،فضل الرحمان

مانسہرہ...متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اپنے ووٹ کی اہمیت کا اندازہ لگائیں اس ووٹ سے پورے ملک کے سیاسی نظام کی بساط تبدیل ہو سکتی ہے ۔ یہ انتہائی وزنی ووٹ ہے ۔فحاشی و عریانی اور بے حیائی پھیلانے والی قوتیں دینی قوتوں کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہو چکی ہیں ۔ یہ گزشتہ 70سال سے معاشی نظام پر قابض ہیں اور ملک کو مافیا کے ہاتھوں جکڑ رکھا ہے ۔ یہ مذہب سے بےزار لوگ ہیں ۔ آج تک ملک میں عام آدمی کو جان و مال کا تحفظ فراہم نہیں کر سکے ۔ مانسہرہ میں ایم ایم اے کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علماءکرام نے پارلیمنٹ میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ۔ مذہب بیزار قوتیں اسلامی جمہوریہ کا نام تبدیل کرکے جمہوریہ پاکستان رکھنا چاہتی ہیں ۔ مملکتی مذہب اسلام کوبھی تبدیل کرنے کا پروگرام رکھتی ہیں۔ ہمیں ایسی قوتوں سے واسطہ پڑا ہے جو کسی طور پر بھی اسلام کو قبول نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ فحاشی بے حیائی اور عریانی پھیلانے والی قوتوں سے اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کو بچانے کے لئے صف آراءہیں۔ امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا کہ آج مانسہرہ میں ہونے والے جلسہ میں ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والا دور متحدہ مجلس عمل کا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ2018کا الیکشن افراد کا نہیں بلکہ نظریات کا الیکشن ہے ۔ اسلام اور سیکولرزم کے درمیان ہے کرپٹ مافیا اور لینڈ مافیا کا مقابلہ نیک اور صالح لوگوں سے ہے ۔ 
مزید پڑھیں:شہباز شریف نے بھائی کے ساتھ ہاتھ کردیا،عمران

شیئر: