ایرانی نظام اور دہشتگردی ایک سکے کے دو رخ ہیں، خالد بن سلمان
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
واشنگٹن .... امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ ایرانی نظام اور دہشتگردی ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ دہشتگردی کا انسداد سعودی عرب کی اولیں ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر توجہ دلائی کہ سعودی عرب نے دہشتگردی او رانتہا پسندانہ آئیڈیا لوجی سے نمٹنے کے سلسلے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے زوردیکر کہا کہ دہشتگرد تنظیمیں اور ایرانی نظام سمیت دہشتگردی کے سرپرست ممالک ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ انہوں نے ایران اور دہشتگرد تنظیموں کے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے القاعدہ اور داعش کے ساتھ ایرانی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دستاویزی ثبوت بھی پیش کئے۔