تحریک انصاف کے امیدوار خودکش حملے میں زخمی،2ہلاک
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
پشاور... ڈیرہ اسمٰعیل خان میں اتوار کو خود کش حملے میں تحریک انصاف کے انتخابی امیدوار اکرام اللہ خان گنڈاپور سمیت 2 افراد زخمی جبکہ ڈرائیور اور محافظ جاں بحق ہوگیا۔دھما کہ کلاچی میں اکرام اللہ خان گنڈا پور کی گاڑی کے قریب ہوا۔اپنے گھر سے نکلے تھے اور کچھ دوری پر ہی تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا ۔اسپتال ذرائع کے مطابق اکرام اللہ گنڈاپور کی حالت نازک ہے۔اکرام اللہ گنڈا پور تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پی کے 99 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پرویز خٹک کی حکومت میں وزیر زراعت بھی ر ہے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حملہ قرار دیا ہے۔