ٹرمپ، اردگان کی طاقتور شخصیت سے متاثر ہیں
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
واشنگٹن.... امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ترک صدر رجب طیب اردگان جیسے طاقتور سربراہان سے متاثر ہیں۔ بینن نے سی این بی سی کی کارپوریٹ انویسٹر الفا کانفرنس کے دوران شرکاءسے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ رجب اردگان کو پسند کرتے ہیں، چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولا دیمیرپوٹین سے بھی متاثر ہیں کیونکہ ان کو طاقتور لیڈر پسند ہیں۔ٹرمپ اپنے ملک کو فوقیت دیتے ہوئے اسی مو¿قف پر ڈٹے رہنے والے ، قوم پرست اور دوسروں کی باتوں کو وقعت نہ دینے والے لیڈروں سے متاثر رہتے ہیں۔