Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رشید دوستم خود کش حملے میں بچ گئے،11ہلاک

  کابل .. افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم خودکش حملے میں بچ گئے۔ 11افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ عبد الرشید دوستم ترکی میں جلا وطنی ترک کر کے کابل پہنچے تھے ۔ سیاسی رہنماوں سمیت درجنوں افراد استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر جمع تھے۔ داخلی راستے پر زوردار دھماکہ ہوا۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے ائیر پورٹ کے باہر دوستم کے قافلے کے قریب دھماکہ کیا ۔سیکیورٹی اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو روکنے کی کوشش کی جس کے باعث حملہ آور ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 10 لاشیں اسپتال لائی جاچکی ہیں۔ 40 سے زائد زخمیوں کو داخل کیا گیا۔ 12 کی حالت نازک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر عبدالرشید دوستم ترکی میں ایک سال سے زائد عرصے کی جلاوطنی کی زندگی ختم کرکے کابل پہنچے ہیں۔ مئی 2017 سے ترکی میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔ تشدد، اغوا اور زیادتی کے الزامات کا سامنا ہے۔

شیئر: