Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مطلقہ کو طلاق نامے کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعہ دی جائے گی

ریاض.... وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے حکم دیا ہے کہ عدالت سے طلاق نامہ جاری ہونے پر مطلقہ کو نیشنل انفارمیشن سینٹر کے پاس رجسٹر موبائل پر ایس ایم ایس بھیجا جائے۔ ڈاکٹر الصمعانی نے یہ فیصلہ بہت ساری خواتین کی ان شکایات کے تناظر میں کیا ہے جن میں کہا گیاتھا کہ شوہر انہیں طلاق دے کر خاموشی اختیار کرلیتے ہیں ۔ عدالتیں طلاق نامہ جاری کردیتی ہیں اور انہیں اس کی کانوں کان خبر نہیں ہوتی۔ وزیر انصاف نے نکاح نامے کی آن لائن تصدیق کی سہولت فراہم کرنے کیلئے نیشنل انفارمیشن سینٹر کے ساتھ عدالتی لنک کا بھی افتتاح کردیا۔ سعودی عدالتیں مطلقہ خواتین کو اپنے یہاں مہیا پتے پر طلاق نامے کی اطلاع تحریری طور پر بھجوایا کرتی تھیں تاہم پتے میں گھپلے بازی یا مقررہ لیٹر باکس طلاق نامہ پہنچنے پر غائب کرنے کے واقعات ہونے لگے تھے۔ 
 

شیئر: