Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حلال کھانوں کا سب سے بڑا عالمی مرکز قائم

ریاض.... سعودی ایف ڈی اے نے دنیا بھر میں حلال کھانوں کا سب سے بڑا مرکز قائم کردیا۔ یہ مسلم اور عرب دنیا میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو اجاگر کرے گا۔ چیئرمین ڈاکٹر ہشام بن سعد نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس منصوبے کا سعودی ویژن 2030 سے بڑا گہرا تعلق ہے ۔ سعودی عرب تینوں براعظموں کو جوڑنے والا بھی محوری ملک ہے۔ یہاں سرمایہ کاری کی پوزیشن بھی خاصی مضبوط ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ایک عرصہ سے یہ ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ اسلامی شریعت کے مطابق حلال مصنوعات کے معیار پر نظر رکھنے والا مرکز ہو ۔ یہ ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کی امیدوں کا بھی مرکز ثابت ہوگا۔ یہ کھانے پینے کی اشیاءاور معتبر تیار شدہ مصنوعات کے حلال ہونے کے سرٹیفکیٹس جاری کرے گا۔ علاوہ ازیں ایسے اداروں کی بھی فہرست پیش کرے گا جو حلال کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے مجاز ہونگے۔ یہ مرکز جامعات اور ریسرچ سینٹرز کے تعاون سے تحقیقی کام بھی انجام دے گا۔ اس کی کوشش ہوگی کہ مرغیوں اور مویشیوں کا گوشت اسلامی شریعت کے عین مطابق صارفین تک پہنچے۔ جانوروں اور مرغیوں کو اسلامی نظام کے مطابق ذبح کیا جائے ۔ 
 

شیئر: