Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر زیور فروش پکڑے گئے

ریاض ...سعودی وزارت اطلاعات و نشریات کے ماتحت کاپی رائٹ ادارے کے افسران نے ریاض شہر میں زیورات کے نقلی ڈیزائن فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کردی۔ یہ کارروائی کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی پر کی گئی۔ ادارے کے سربراہ عبداللہ نفیسہ نے بتایا کہ ریاض کی کئی دکانوں پر ایسے ڈیزائن والے زیورات فروخت کئے جارہے تھے جو دیگر دکانداروں نے رجسٹر کرائے ہوئے ہیں اور اسطرح انکے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہورہی تھی۔ اس طرح کے 33زیورات ضبط کئے گئے ہیں، قانونی کارروائی ہوگی۔
 

شیئر: