ہماچل: شادی تقریب میں آتشزدگی، 5افرادہلاک
شملہ۔۔۔۔ہماچل پردیش کے ضلع منڈی کے قریب چوک بازار میں شادی کی تقریب کے دوران آگ لگ گئی جس سے2خواتین اور بچہ سمیت 5افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔منڈی کے ڈپٹی کمشنر رگ وید ٹھاکر نے بتایا کہ یہ لوگ ایک کمرے میں سورہے تھے کہ اچانک شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ وہا ںموجود ایل پی جی سیلنڈر دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے موقع پر موجود لوگوں کی موت ہوگئی۔فائر بریگیڈ کے عملے نے جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔مقامی رکن اسمبلی اندیر سنگھ ٹھاکر ،سابق وزیر پرکاش چودھری اور ڈپٹی کمشنر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مرنیوالوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔ ڈپٹی کمشنر نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا حکم دیدیا۔