Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ووٹرز آج ممبران پارلیمنٹ و اسمبلی کا انتخاب کرینگے

بدھ 25جولائی کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ ضیوف الرحمن کو تمام آسانیاں فراہم کی جائیں، خادم حرمین شریفین کی ہدایت
٭ پاکستانی ووٹرز آج ممبران پارلیمنٹ و اسمبلی کا انتخاب کرینگے، فوج سب سے بڑا کھلاڑی
٭ شام اور اسرائیل کے درمیان 1974ءکے جنگ بندی کے معاہدے پر نوک جھونک، اسرائیل نے گولان کے اوپر شام کا لڑاکا طیارہ پیٹریاٹ کے ذریعے مار گرایا
٭ ایران نے یورپی ممالک سے پیش کردہ تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضمانتیں طلب کرلیں
٭ مشرق وسطیٰ کھول رہا ہے، ایک طرف درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے اور دوسری جانب سیاسی حالات کا آتش فشاں بھی بھڑک رہا ہے
٭ حوثیوں نے الموتمر الشعبی کو مکمل طور پر اپنے قبضے میں لینے کیلئے اقدامات شروع کردیئے
٭ لبنانی وزیراعظم شامی تارکین کی وطن واپسی سے متعلق روسی پروگرام کے منتظر
٭ ایتھوپیا اور اریٹیریا نے مصالحت کے سلسلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا
٭ ایران کی دہشتگردی اور اس کی دھمکیوں کو اب نظر انداز نہیں کیا جائیگا، نائب صدر امریکہ
٭ جرمن سراغرساں ادارے نے ایرانی سفارتخانے پر اپوزیشن کے خلاف جاسوسی کا الزام عائد کردیا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں