Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور ہار گئے

  اسلام آباد... عام انتخابات میں ایک اپ سیٹ سامنے آیا ہے۔ پچھلے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی خالی کردہ نشست پر ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور شکت کھا گئے۔ غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق این اے31 پشاور5 سے تحریک انصاف کے امیدوار شوکت علی 72ہزار 822 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ۔ غلام احمد بلور نے 40 ہزار372 ووٹ لئے۔غلام احمد بلو ر شکت تسلیم کرلی۔ عام انتخابات 2018 میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف پہلے اور مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر ہے۔تحریک انصاف کو 102 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ مسلم لیگ (ن) 51 سیٹوں کے ساتھ دوسرے، پیپلز پارٹی 33 نشستوں کے ساتھ تیسرے اور متحدہ مجلس عمل 8 سیٹوں پر برتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ آزاد امیدوار 20 نشستوں پر آگے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اورر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان جاری ہے۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کی پہلی کامیابی،شاہ محمود جیت گئے

شیئر: