Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی نتائج مسترد‘ ایم ایم اے نے آل پارٹیز بلا لی

اسلام آباد:  ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی مسلم لیگ ن کے بعد انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق مجلس عمل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تمام ہم خیال جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔ انتخابات کی شفافیت پر سوالات کھڑے ہو چکے ہیں۔
کل متحدہ مجلس عمل کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) پی ایس پی اور اے این پی سمیت دیگر ہم خیال جماعتوں کو دعوت دی جائے گی۔
ترجمان ایم ایم اے کا کہنا ہے کہ متحدہ مجلس عمل دھاندلی سے بھر پور انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے جس پر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے کل جماعتی کانفرنس بلائی گئی ہے جس میں ایک پلیٹ فارم سے مشترکہ جدوجہد کے ممکنات پر غور کیا جائے گا۔ اے پی سی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عام انتخابات 2018ئکے اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے تحت تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے تاہم ایم ایم اے سمیت مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم، اے این پی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوال اُٹھاتے ہوئے نتائج کو مسترد کردیا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -پی ٹی آئی میں عہدوں اور وزارتوں کا کھیل شروع

شیئر: