وزیر اعظم ہاوس میں نہیں رہوں گا،عمران خان
جمعرات 26 جولائی 2018 3:00
اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سادگی اپنائیں گے ۔تمام گورنر ہاوسز عوام کے لئے استعمال کئے جائیں گے ۔خود بھی وزیراعظم ہاوس کی بجائے منسٹر انکلیو میں رہوں گا۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرینگے وزیر اعظم کو تعلیمی مقاصد کےلئے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شرم آئے گی کہ میرے عوام خط غربت سے نیچے زندگی گزاریں اور میں وزیرِاعظم ہاوس میں رہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاوس کو تجارتی مقصد کے لئے استعمال کیا جائے گا جس کی مدد سے پیسہ بنایا جائے گا اور مقامی عوام پر خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروبار میں مدد کی جائے گی ۔نوجوانوں کو ہنر سکھایا جائے گا۔