Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرم موسم میں چکنی جلد کی حفاظت کیسے ؟

 گرمیوں میں چہرے پر زیادہ پسینہ آنا ایک عام مسئلہ ہے جس کے باعث چہرے پر چکنائی  بڑھ  جاتی ہے اور دانے اور ایکنی نکلنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔  خاص طور پر چکنی جلد کی حامل خواتین ان مسائل کا زیادہ شکار ہوتی ہیں ۔ چہرے کو ایکنی اور دانوں سے محفوظ رکھنے اور چہرے کی زائد چکنائی کو ختم کرنے کے لئے لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ ،  براون شوگر دو کھانے کے چمچ ، انڈے کی سفیدی ایک عدد ،اور کھیرے کا جوس تین کھانے کے چمچ اچھی طرح مکس کرلیں ۔  اس ماسک کو دس منٹ کیلئے چہرے پر لگائیں اور انگلیوں کی مدد سے ہلکے ہاتھوں سے چہرے کا مساج کریں اور پھر چہرے کو سادہ پانی سے دھو لیں ۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ ماسک چکنی جلد کے لئے ہے ۔ وہ خواتین جن کی جلد خشک ہو  اس ماسک کو استعمال نہ کریں ۔
 

شیئر: