Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائیجر کی اسلامی یونیورسٹی کیلئے 17لاکھ ڈالر

جدہ ..... اسلامی تعاون فنڈ نے نائیجر میں اسلامی یونیورسٹی کو 17لاکھ ڈالر تعلیمی سال 2017-18کے بجٹ کے لئے دینے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلامی تعاون فنڈ او آئی سی کے ماتحت ہے۔ او آئی سی ہی نے یونیورسٹی قائم کرائی ہے۔ فنڈ قیام کے وقت سے لیکر اب تک 38ملین ڈالر یونیورسٹی کو دے چکا ہے۔ اس کے قیام کا فیصلہ فروری 1974ءکے دوران پاکستان میں اسلامی سربراہ کانفرنس کے موقع پر کیا گیا تھا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں