مالیہ کی حوالگی پر آخری سماعت 31جولائی کو
نئی دہلی۔۔۔۔حکومت نے راجیہ سبھا میں کہاہے کہ بینک گھپلہ کیس میں مطلوب وجے مالیہ کو برطانیہ سے ہندوستان لانے کا عمل ہند،برطانیہ حوالگی معاہدہ کے مطابق جاری ہے۔ اس معاملے پر حتمی سماعت کیلئے 31جولائی مقرر ہے۔ وزیر مملکت برائے خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے ایوان میں سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 9فروری2017ء کو وجے مالیہ کی حوالگی کیلئے برطانوی ہائی کمیشن کو نئی دہلی میں ایک درخواست پیش کی گئی تھی ۔اس کے بعد وجے مالیہ کو 18اپریل 2017ء کو گرفتار کیا گیا اور شرط پر ضمانت دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال یہ معاملہ لندن میں ویسٹ منسٹرمجسٹریٹ کی عدالت میں زیر غور ہے۔ اس کی آخری سماعت 31جولائی کو ہوگی۔